محمودآبادمیں سندھ اسمبلی کی نشست PS - 114 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم نے کسی بھی جماعت کی حمایت نہیں کی ۔ترجمان
نہ ایم کیوایم کسی کی حمایت کرے گی، ایم کیوایم الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہے ۔ ترجمان ایم کیوایم
تمام سچے اورباوفاکارکنان وعوام اس حوالے سے کسی بھی افواہ یاگمراہ کن پروپیگنڈے کاہرگزشکارنہ ہوں ۔ ترجمان ایم کیوایم
لندن ۔۔۔ 3 جولائی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ محمودآبادمیں سندھ اسمبلی کی نشست PS - 114 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم نے کسی بھی جماعت کی حمایت نہیں کی ہے ،نہ وہ حمایت کرے گی، ایم کیوایم الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہے اور تحریک کے تمام سچے اورباوفاکارکنان وعوام سے کہتی ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی افواہ یاگمراہ کن پروپیگنڈے کاہرگزشکارنہ ہوں اورایسے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کریں جس کامقصد قوم کے اجتماعی مفادات کاتحفظ نہیں بلکہ چند لوگوں کوفائدہ پہنچاناہو۔