ایم کیوایم بیلجیئم یونٹ کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کا39واں یوم تاسیس منایاگیا
یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی جس میں بیلجیئم یونٹ کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے شرکت کی
یوم تاسیس کی خوشی میں کیک کاٹاگیا اورکارکنوں نے بانی تحریک الطاف حسین کے حق میں زوردار نعرے لگاکراپنے جوش وجذبے کااظہارکیا
تحریک کے یہ 39سال قائدتحریک الطاف حسین کی بے مثال جدوجہدکامنہ بولتاثبوت ہے ۔ فریدخان، آرگنائزربیلجیئم
چاہے کیسے ہی حالات ہوں، ہم قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں اوررہیں گے۔فریدخان
ایم کیوایم بیلجیئم یونٹ کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کا39واں یوم تاسیس منایاگیا۔ اس سلسلے میں ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی جس میں بیلجیئم یونٹ کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر یوم تاسیس کی خوشی میں کیک کاٹاگیا ،آتش بازی کی گئی ، ساتھی ترانہ بجایاگیااورکارکنوں نے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے حق میں زوردار نعرے لگاکراپنے جوش وجذبے کااظہارکیا۔ایم کیوایم بیلجیئم کے آرگنائزرفرید خان نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام کارکنان بانی وقائدتحریک الطاف حسین کواے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اوران کی جدوجہدپرانہیں سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے محروم ومظلوم مہاجروں کے حقوق کی جدوجہدکے لئے اے پی ایم ایس او قائم کی اورقوم کی خاطر اپنی پوری زندگی وقف کردی ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک کے یہ 39سال قائدتحریک الطاف حسین کی بے مثال جدوجہدکامنہ بولتاثبوت ہے ۔ فریدخان نے کہاکہ ہم آج ایک بارپھر اپنے اس عہد کی تجدیدکرتے ہیں کہ ہم صرف قائدتحریک الطاف حسین کوہی تحریک کاقائد اوررہبرمانتے ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی تحریک کاقائدنہیں بن سکتا۔انہوں نے کہاکہ چاہے کیسے ہی حالات ہوں، ہم قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں اوررہیں گے۔اس موقع پر قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمراورصحت وتندرستی کے لئے دعاکی گئی۔
