سانحہ پکاقلعہ آپریشن 1990ء کے شہداء کی 27ویں برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی گئی
قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران وکارکنان ، خواتین ،بزرگوں اور بچوں کی شرکت
شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا،کنوینر ندیم نصرت نے پکاقلعہ آپریشن کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات پر روشنی ڈالی
سانحہ پکاقلعہ آپریشن 26 ، 27مئی 1990ء کے شہداء کی 27ویں برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی اور سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران وکارکنان ، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے اختتام پر رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے 1990ء میں 26 اور27مئی کو پکاقلعہ آپریشن کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ جس کے بعد سانحہ پکاقلعہ کے شہداء سمیت سانحہ حیدرآباد، سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی اوردیگرسانحات اورایم کیوایم کی جدوجہدمیں شہیدہونے والوں کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمراورتحریکی جدوجہدکی کامیابی کے لئے بھی خصوصی دعاکی گئی ۔