Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پہلے روزے کی افطاری سے قبل انیس میمن اور اعجاز قریشی کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ، رابطہ کمیٹی
Posted on: 5/28/2017
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے
قائد تحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے کی پاداش میں معید گدی اورمحسن قریشی کوگرفتارکیاگیا، رابطہ کمیٹی
پہلے روزے کی افطاری سے قبل انیس میمن اور اعجاز قریشی کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ، رابطہ کمیٹی
خواتین سے بدتمیزی ،کارکنان کے بھائیوں اوربوڑھے والدین کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ، رابطہ کمیٹی
ضمیرفروش پی آئی بی ٹولہ کو مسترد کرنا حیدرآبادکے عوام کاجرم بنادیاگیاہے ، رابطہ کمیٹی
کراچی کی طرح حیدرآبادکے کارکنان کی مخبریاں کرنے والے مہاجردشمن ہیں ، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآبادمیں افطارسے قبل ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کے گھروں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیرقانونی چھاپوں اوراہل خانہ سے بدتمیزی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعہ کے روز سے آج کے دن تک حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پرغیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ سرکاری اہلکاروں نے جمعہ کے روز قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے کی پاداش میں ایم کیوایم کے کارکنان معید گدی اورمحسن قریشی کوگرفتارکرلیا جبکہ گزشتہ روز جوائنٹ سیکٹرانچارج خالدقریشی، سیکٹر کمیٹی کے رکن انیس میمن ، حق پرست کونسلر اعجاز قریشی ، یونٹ کمیٹی کے رکن محمد نعمان اورکارکن یوسف ملک سمیت متعددکارکنان کے گھروں پرغیرقانونی چھاپے مارے گئے تھے اورآج رمضان المبارک کے پہلے روزے کی افطاری سے قبل سیکٹرممبر انیس میمن اور حق پرست کونسلر اعجاز قریشی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر دوبارہ چھاپے مارے گئے ،چھاپوں کے دوران گھروں میں خواتین سے بدتمیزی کی گئی اورکارکنان کے نہ ملنے پر ان کے بھائیوں اوربوڑھے والدین کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرآبادکے عوام نے اپناجمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ضمیرفروش پی آئی بی ٹولہ کو مسترد کردیا ہے اوریہ عمل حیدرآبادکے وفاپرست عوام کا جرم بنادیا گیا ہے ،مہاجرقوم کے میرجعفر اورمیرصادق کراچی کی طرح حیدرآبادکے کارکنان کی مخبریاں کرکے نہ صرف مہاجردشمنی کاثبوت دے رہے ہیں بلکہ رمضان المبارک کا تقدس بھی پامال کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چھاپوں اورگرفتاریوں سے نہ تو ایم کیوایم کے بہادراوروفاپرست کارکنان کوخوف زدہ کیاجاسکتا ہے اورنہ ہی انکے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں ۔ میرجعفرومیرصادق کی مخبریوں اور تمام ریاستی مظالم کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیاد ت میں حق پرستی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔
*****
2/21/2025 9:20:04 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us