ایم کیوایم نوابشاہ زون کے سابق معاون محمداسلم ملک کے انتقال پر بانی وقائد الطاف حسین کااظہارتعزیت
محمداسلم ملک سیہون شریف میں دیوارگرنے کے باعث شدیدزخمی ہوگئے تھے ۔ تین روز تک زیرعلاج ر ہنے کے بعدانتقال کرگئے
ایم کیوایم نوابشاہ زون سیکٹرسی کے سابق سیکٹرانچارج راؤ رئیس کی والدہ کے انتقال پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نوابشاہ زون کے سابق معاون محمداسلم ملک کے انتقال پر دلی صدمے اور گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ محمداسلم ملک سیہون شریف میں دیوارگرنے کے باعث شدیدزخمی ہوگئے تھے ۔ وہ تین روز تک نوابشاہ کے اسپتال میں زیرعلاج رہے مگرجانبرنہ ہوسکے اورانتقال کرگئے ۔محمداسلم ملک کونوابشاہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ جنازے میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اوردیگرافرادنے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے محمداسلم ملک کے انتقال پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمداسلم ملک مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
دریں اثناء جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم نوابشاہ زون سیکٹرسی کے سابق سیکٹرانچارج راؤ رئیس کی والدہ کے انتقال پرراؤ رئیس اوران کے تمام اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کااظہارکیاہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ راؤ رئیس کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
*****