اللہ کرے ملک میں سچے اورایماندارپاکستانیوں کی حکمرانی قائم ہو اورملک کوفوج کی بیجامداخلت اورتسلط
سے نجات حاصل ہو۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ملک کے تمام مظلوم پاکستانیوں کوجو فوج کے ستائے ہوئے ہیں وہ شب برات کے موقع پر دعاکریں کہ ملک میں سچے اورایماندارپاکستانیوں کی حکمرانی قائم ہو اورملک کوفوج کی بیجامداخلت اورتسلط سے نجات حاصل ہو۔ شب برات کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ یہی بتاتی ہے عوام کے منتخب ایماندارلوگوں کی حکومت اورعوام کی حکمرانی ہی پاکستان کوبچاسکتی ہے ورنہ حکومتی معاملات میں فوج کی بیجامداخلت جاری رہی، فوج کاعمل دخل ، جھوٹ ،مکر،فریب اورعوام کے خلاف جبر، دباؤ اورزورزبردستی کاعمل اسی طرح جاری رہاتو پاکستان دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔
*****