ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے کارکن محمد یاسر کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
لندن:۔۔۔26، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹرکے کارکن محمدیاسرکے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمد یاسر مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین) دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی محمد یاسر کے انتقال پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔علاوہ ازیں محمدیاسر مرحوم کوسینکڑوں سوگواروں کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان سوسائٹی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحوم کی نمازجنازہ بعدنمازعشاء حنیفہ مسجدبلاک 2 پی ای سی ایچ میں ادا کی گئی ۔نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست نمائندوں،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،سوسائٹی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔واضح رہے کہ محمدیاسر16ستمبرکی رات نائن زیروپرتجدیدعہدوفاکے بعدگھرجاتے ہوئے راستے میں ٹریفک کے حادثے میں شدیدزخمی ہوگئے تھے اور وہ عباسی شہیداسپتال میں زیرعلاج تھے گذشتہ شب ان کی حالت غیر ہوگئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔