میر پور خاص کے کارکن شعیب احمد کی والدہ محترمہ زبیدہ اور ہمدرد ملک حاجی یامین کے انتقال پر
بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم میر پور خاص یونٹ 2 ,D کے سینئر کارکن شعیب احمد کی والدہ اور جاوید اقبال کی بھابھی محترمہ زبیدہ صاحبہ،ہمدرد ملک حاجی یامین غوری اور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کا حوصلہ دے ۔آمین
*****