ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے رکن عابدغوری کورہاکیاجائے ۔ ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
رینجرزکوحیدرآبادمیں کارروائی کرنے کاقانونی اختیارنہیں ہے لیکن وہاں بھی ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتار کیا جارہاہے
حیدرآبادمیں ویگوگاڑیوں میں سوار رینجرزاورسرکاری ایجنسیوں کے اہلکارایم کیوایم کے ذمہ داروں وکارکنوں کو حراست میں لے رہے ہیں
کارکنوں کو تشددکانشانہ بنایاجاتاہے اورایم کیوایم کوچھوڑکراسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے میں شامل ہونے پر مجبورکیاجاتاہے
اس سے قبل ایم کیوایم کے کئی ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے ،اب عابد غوری کواسی طرح گرفتارکرکے غائب کردیاگیاہے
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملے کاازخودنوٹس لیں اورسیاسی کارکنوں کو پکڑ کر غائب کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے
انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ظلم وبربریت کانوٹس لیں اوراس کے خلاف صدائے احتجاج بلندکریں۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے رکن عابدغوری کی گرفتاری اورانہیں لاپتہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ عابدغوری کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ عابدغوری کو جمعہ کے روز لطیف آباد 8نمبرسے ویگوگاڑی میں سوار سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نے اس وقت گرفتارکرلیا جب وہ نمازجمعہ کے لئے گھر سے نکلے تھے ۔ سرکاری اہلکاروں نے عابد غوری کوگرفتارکرنے کے بعد سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے اوران کے بارے میں کچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ انہیں کیوں گرفتارکیاگیاہے اورکہاں رکھاگیاہے۔ ندیم نصرت نے کہا کہ رینجرزکوحیدرآبادمیں کارروائی کرنے کاقانونی اختیارنہیں ہے لیکن اس کی جانب سے حیدرآبادمیں بھی ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتار کیا جارہاہے ، حیدرآبادمیں مخصوص ویگوگاڑیوں میں سوار رینجرزاورسرکاری ایجنسیوں کے اہلکارایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوڈھونڈڈھونڈ کر حراست میں لے رہے ہیں اوراپنے مخصوص سیلوں میں لے جاکرانہیں تشددکانشانہ بنایاجاتاہے اورایم کیوایم کوچھوڑکراسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے میں شامل ہونے پر مجبورکیاجاتاہے، اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے کئی ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے اوراب زونل کمیٹی کے رکن عابد غوری کواسی طرح گرفتارکرکے غائب کردیاگیاہے۔ ندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ اس معاملے کاازخودنوٹس لیں اورسیاسی کارکنوں کو پکڑ کر غائب کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم وبربریت کانوٹس لیں اوراس کے خلاف صدائے احتجاج بلندکریں۔
*****