پنجاب یونیورسٹی لاہور میں اسلامی جمعیت طلباء کے دہشت گردوں کے پختون طلباء پر مسلح حملہ کی بانی و قائد الطاف حسین کی شدید مذمت
حکومت پنجاب خود مختار ہے تو فی الفور اسلامی جمعیت کے دہشت گرد عناصر کو گرفتا ر ہی نہیں بلکہ ان پر سنگین
دفعات پر مبنی مقدمات قائم کرے۔ الطاف حسین
پختون طلبہ اس موقع پر پختونوں کا روایتی ثقافتی رقص کر رہے تھے کوئی فحاش ڈانس یا غیر اخلاقی حرکت میں مشغول نہیں تھے
اسلامی جمعیت تنظیم کے دہشت گردوں کو پنجاب حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے ،الطاف حسین
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ کئی دہائیوں سے اسلامی جمعیت طلبا ء کے دہشت گردو ں اور تھنڈر اسکواڈ کی غنڈا عناصر کا راج قائم ہے ، الطاف حسین
غنڈا عناصر کے مقدمات کی سمات کے موقع پر وکلاء حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ملزموں کو سخت سے سخت سزا دلوانے میں تاخیر نہ ہو
معصوم پختون طلباء سے دلی ہمدردی اور زخمی طالب علموں کیلئے جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں پنجاب یونیورسٹی میں پختون کلچر ل ڈے منانے والے پختون طلباء پر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر تعلیم اور باہر سے بلائے گئے تھنڈر اسکواڈ کے دہشت گردوں کے حملے اور ان پربہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پختون طلبہ اس موقع پر پختونوں کا روایتی ثقافتی رقص کر رہے تھے کوئی فحاش ڈانس یا غیر اخلاقی حرکت میں مشغول نہیں تھے مگر ان پرامن پختون طلباء پر اسلامی جمعیت طلباء کے مسلح دہشت گرد اس طرح حملہ آور ہوئے کہ جیسے کوئی غیر ملکی فوج نے حملہ کر دیا ہو اور اس حملہ میں متعدد معصوم پختون طلباء کو شدید زخمی کردیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء کے دہشت گر دوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل غنڈا گردی کا راج قائم کیا ہوا ہے مگر صوبائی حکومت آج تک اس کا نوٹس لینے سے قاصر ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسلامی جمعیت طلباء کے دہشت گردوں کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت پنجاب خود مختار ہے تو فی الفور اسلامی جمعیت کے دہشت گرد عناصر کو گرفتا ر ہی نہیں بلکہ ان پر سنگین دفعات پر مبنی مقدمہ قائم کر ے اور وکلاء کو ہدایت کی جائے کہ ان غنڈا عناصر کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ملزموں کو سخت سے سخت سزاد لوانے میں تاخیر نہ ہو ۔ انہوں نے پختون طلباء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقع میں زخمی ہونے طالب علموں کیلئے جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔