متحدہ قومی موومنٹ آسٹریلیا کے زیراہتمام ایم کیوایم کا33واںیوم تاسیس منایاگیا
یوم تاسیس کامرکزی پروگرام آسٹریلیاکے شہر میلبورن میں کیاگیا ،تقریب میں ذمہ داران وکارکنان کی شرکت
قائدتحریک الطاف حسین نے ہی مہاجروں کونظریہ دیا،انہیں متحد کرکے سراٹھاکرچلناسکھایا
ہم قائدتحریک الطاف حسین کو اپناقائد تسلیم کرتے ہیں اورمرتے دم تک ہم انہی کواپناقائدتسلیم کرتے رہیں گے
اسٹیبلشمنٹ چاہے کتنی ہی سازشیں کرلے وہ باوفاکارکنوں اورقوم کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورنہیں کرسکتی
یوم تاسیس کے اجتماع سے مقررین کاخطاب ۔بابائے مہاجرقوم سے تجدیدعہدوفاکیاگیا
متحدہ قومی موومنٹ آسٹریلیا کے زیراہتمام ایم کیوایم کا33واںیوم تاسیس منایاگیا۔یوم تاسیس کامرکزی پروگرام آسٹریلیاکے شہر میلبورن میں کیاگیا جس میں ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔ کارکنان نے یوم تاسیس کے موقع پروڈیولنک کے ذریعے قائدتحریک جناب الطاف حسین کاخطاب سنااوراپنے جوش وجذبے کااظہارکیا۔ اس موقع پر یوم تاسیس کاکیک بھی کاٹاگیااورکارکنان نے بابائے مہاجر قوم جناب الطاف کے حق میں زوردارنعرے بھی لگائے ۔اس موقع پر ایم کیوایم آسٹریلیا کے انچارج سرمدنصیب، سینٹرل کمیٹی کے ارکان عرفان احمد، عارف زبیری، میلبورن یونٹ کے انچارج ثاقب رضوان، جوائنٹ انچارج باسط صدیقی نے یوم تاسیس کی اس تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین تحریک کے بانی اورپوری مہاجر قوم کے قائدہیں، انہوں نے ہی مہاجروں کونظریہ دیا،انہیں متحد کرکے سراٹھاکرچلناسکھایا، وہی آج بھی مہاجروں کے قائدہیں ،ہم انہیں اپناقائد تسلیم کرتے ہیں اورمرتے دم تک ہم انہی کواپناقائدتسلیم کرتے رہیں گے، اسٹیبلشمنٹ چاہے کتنی ہی سازشیں کرلے وہ باوفاکارکنوں اورقوم کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورنہیں کرسکتی ۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے قائدتحریک الطاف حسین سے تجدیدعہدوفاکیااورشہداء کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔