Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
بابائے مہاجرقوم الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے معزز اراکین کے خلاف عامرخان اورمصطفی کمال کی زہرافشانی قابل مذمت ہے ، قاسم علی رضا
Posted on: 3/19/2017
بابائے مہاجرقوم الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے معزز اراکین کے خلاف عامرخان اورمصطفی کمال
کی زہرافشانی قابل مذمت ہے ، قاسم علی رضا
آزمائش کی گھڑی میں قائد تحریک کا ساتھ دینے والوں کو چمچہ گیر قراردینا بیمار ذہن کی عکاسی ہے، قاسم علی رضا
عامرخان نے اپنے جھوٹے الزام میں نہیں بتایا کہ رابطہ کمیٹی کے ثابت قدم اراکین کس کی چمچہ گیری کرتے ہیں،قاسم علی رضا
آزمائش کی گھڑی میں حق اور سچ کا ساتھ دینے والے حسینیت ؑ کے پیروکار ہیں، قاسم علی رضا
حسینیت ؑ پر یقین رکھنے والوں کو جرائم پیشہ قراردینے والا مصطفی کمال خود سب سے بڑا کرمنل اور یزیدیت کا آلہ کار ہے، قاسم علی رضا
چائنا کٹنگ، بھتہ خوری اور قتل وغارتگری میں ملوث عناصر کو پی ایس پی نامی فیکٹری میں ڈرائی کلین کیاجارہا ہے، قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے بابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے معزز اراکین کے خلاف عامرخان اورمصطفی کمال کی زہرافشانی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی آئی بی ٹولہ کے کرتا دھرتا ضمیرفروش عامرخان نے انتہائی گھٹیاذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق سینیٹر بابر خان غوری کے مرحوم والد تک کو نہیں بخشا۔1992ء اور 2016ء میں تحریک ، مہاجرقوم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین سے غداری کرنے والے عامرخان کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل اور مصطفی عزیزآبادی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے اورآزمائش کی گھڑی میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ دینے کی پاداش میں انہیں چمچہ گیرگروپ قراردینا بیمار ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عامرخان نے اپنے جھوٹے الزام میں نہیں بتایا کہ رابطہ کمیٹی کے ثابت قدم اراکین کس کی چمچہ گیری کرتے ہیں،اگر عامرخان میں ذرہ برابر بھی ہمت اور جرات ہوتی تووہ نام بھی بتایاجاتا جن کی واسع جلیل اور مصطفی عزیزآبادی چمچہ گیری کرتے ہیں تاکہ عامرخان کے اندر کا گھناؤنا چہرہ عوام وکارکنان کے سامنے بے نقاب ہوجاتا۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ یہ بات طے ہے کہ اراکین رابطہ کمیٹی واسع جلیل اور مصطفی عزیزآبادی ’’ٹھاکر ‘‘کی چمچہ گیری نہیں کرتے جس کے آگے پی آئی بی ٹولہ کے ضمیرفروشوں نے سجدہ ریز ہوکر شہیدوں کے لہوکے ساتھ ساتھ اپنے ظرف وضمیرکا بھی سوداکرلیا ہے ۔ قاسم علی رضا نے چائنا کٹنگ کریمنل ٹولہ کے سرغنہ مصطفی کمال کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وفادار کارکنان وعوام کو جرائم پیشہ قراردینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آزمائش کی گھڑی میں حق اور سچ کا ساتھ دینے والے حسینیت ؑ کے پیروکار ہیں اور حسینیت ؑ پر یقین رکھنے والوں کو جرائم پیشہ قراردینے والا خود سب سے بڑا کرمنل اور یزیدیت کا آلہ کار ہے ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ کراچی کا بچہ بچہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اور بیشترسیاسی تجزیہ نگاربھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ چائنا کٹنگ ، زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری ، قتل وغارتگری اور لوٹ مار میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو پی ایس پی نامی فیکٹری میں ڈرائی کلین کیاجارہا ہے اور محض ایم کیوایم دشمنی میں ان جرائم پیشہ عناصر کے گناہ معاف کیے جارہے ہیں ۔قاسم علی رضا نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ کے شہری عوام نے بارہا اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ وہ مہاجرقوم پر کسی بھی مصنوعی قیادت کاتسلط ہرگزقبول نہیں کریں گے اوروہ آج بھی صرف اورصرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ہی اپنا نجات دہندہ تسلیم کرتے ہیں اور زبان خلق کونقارہ خدا سمجھنا چاہیے ۔
*****
2/21/2025 9:40:08 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us