ایم کیوایم قصبہ علی گڑ ھ ٹاؤن کے کارکن ندیم خان شہید کی والدہ محترمہ اورایم کیوایم لانڈھی کی ٹاؤن کمیٹی کے
رکن سلطان احمد کے بڑے بھائی محمدفرقان کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علی گڑ ھ ٹاؤن کے کارکن ندیم خان شہید کی والدہ محترمہ اورایم کیوایم لانڈھی کی ٹاؤن کمیٹی کے رکن سلطان احمد کے بڑے بھائی محمدفرقان کے انتقال پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے ندیم خان شہیداورسلطان احمدکے اہل خانہ سے کہاکہ میں اورمیرے تمام ساتھی آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ ندیم خان شہید کی والدہ اورسلطان احمدکے بھائی فرقان احمدمرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
*****