ریاستی مظالم کے خلاف پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرنے پر ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر
ہاشم اعظم، آرگنائزنگ کمیٹی، کارکنوں ، خواتین،بزرگوں اوربچوں کوقائدتحریک الطاف حسین کازبردست خراج تحسین
خراب موسم ، موسلا دھار بارش اورتیزہواؤں کے باوجودیوکے یونٹ کا احتجاجی مظاہرہ تمام اوورسیزیونٹوں کیلئے مثال ہے ۔الطاف حسین
تمام اوورسیز یونٹونوں کوبھی اسی طرح جلسے جلوس، مظاہرے کرکے دنیاکو ان مظالم سے آگاہ کرناچاہیے ۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کارکن ندیم خان شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرنے پر ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم، آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ارکان،یوکے یونٹ کے تمام کارکنوں ، نوجوانوں، خواتین،بزرگوں اوربچوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج لندن کے انتہائی خراب موسم ، موسلا دھار بارش اورتیزہواؤں کے باوجود احتجاجی مظاہرہ کرکے جس جرات اورجوش وجذبے کامظاہرہ کیاہے وہ تمام اوورسیزیونٹوں کے لئے ایک مثال ہے ۔ تمام اوورسیز یونٹونوں کوبھی اس احتجاجی مظاہرے سے سبق حاصل کرتے ہوئے تحریک کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل،گرفتاریوں اورقوم پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف اسی طرح جلسے جلوس، مظاہرے کرکے دنیاکو ان مظالم سے آگاہ کرناچاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ یوکے یونٹ کے تمام کارکنوں کواسی طرح تحریک کاوفاداراورثابت قدم رکھے اورانہیں اسی طرح باہمت ، پرجوش اورسرگرم رکھے ۔
*****