رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر لیبرڈویژن کے الیکٹرک یونٹ کے مظہرحسین کوغیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا
مظہرحسین، قائد تحریک الطاف حسین کے کزن بھی ہیں تاہم ایم کیوایم کا کوئی بھی ذمہ دار یا کارکن
تنظیمی نظم وضبط سے بالا ترنہیں ہے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیبرڈویژن ، کے الیکٹرک یونٹ کے کارکن مظہرحسین عرف ماموں کو تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مذکورہ کارکن قائد تحریک جناب الطاف حسین کے کزن بھی ہیں تاہم ایم کیوایم کا کوئی بھی ذمہ دار یا کارکن تنظیمی نظم وضبط سے بالا ترنہیں ہے لہٰذا حق پرست کارکنان پر لازم ہے کہ وہ تنظیمی نظم وضبط کی سختی سے پابندی کریں ۔
*****