Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیو ایم شکاگو چیپٹر کے زیر اہتمام 9 دسمبر کے شہداء کی یادکو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔
Posted on: 12/17/2016
ایم کیو ایم شکاگو چیپٹر کے زیر اہتمام 9 دسمبر کے شہداء کی یادکو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔
قائد تحریک الطاف حسین سے جڑے ر ہیں اور یقین رکھیں کے شہداء کے لہو کے صدقے ہم منزل مقصود کو ضرور پائیں گے۔ شمیم صدیقی
آج یوم شہداء کے موقع پرہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ قائد تحریک الطاف حسین کے فلسفے کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلائیں گے۔ جنید فہمی
بڑی تعداد میں شرکت تحریک، قائد تحریک اور شہیدوں سے بے پناہ پیاراور الفت کو ثابت کرتا ہے جو انتہائی قابل تحسین ہے۔سہیل شمس
ایم کیو ایم شکاگو چیپٹر کے زیر اہتمام سانحہ9دسمبر کے حق پرست شہداء کی یادمیں ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ممبران سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی شمیم صدیقی اور جنید فہمی، انچارج شعبہ خواتین تحریم شاہد، سابق حق پرست رکن اسمبلی اور جوائنٹ انچارج میڈیا سیل سہیل یوسف زئی، چیپٹر انچارج سہیل شمس، جوائنٹ چیپٹر انچارج فہد خان، اراکین چیپٹر کمیٹی سمیت ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شمیم صدیقی نے شہداء کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حق پرست شہیدوں کی قربانیوں کے صدقے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کامیابی سے ضرور ہمکنار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اڑتیس سال قبل جب یہ تحریک بانی ایم کیو ایم قائد تحریک جناب الطاف حسین نے شروع کی تھی اس وقت سے اب تک ہزاروں کارکنان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں جس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین کا لہو بھی شامل ہے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ قائد تحریک الطاف حسین سے جڑیں رہیں اور یقین رکھیں کہ شہداء کے لہو کے صدقے ہم منزل مقصود کو ضرور پائیں گے۔
رکن سینٹرل کمیٹی جنید فہمی شہداء کی بے مثال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلائیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہزاروں مشکلات اور ظلم و ستم کے باوجود ہم اپنے محبوب قائد کی رہنمائی میں منزل کو ضرور پائیں گے کہ جس کے لئے ہزاروں شہیدوں نے لازوال قربانیاں پیش کیں۔ شعبہ خواتین کی انچارج تحریم شاہد نے 9 دسمبر کے دردناک واقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایل خانہ کے سامنے کارکنان کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا جو انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقع ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انچارج میڈیا سیل اور سابق حق پرست رکن اسمبلی سہیل یوسف زئی نے اپنی گفتگو میں قائد تحریک ، تحریک کے شہیدوں اور ان کے لواحقین کو تحریک کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہی تین عناصر ہیں کہ جن کی نفی کا مطلب ایم کیو ایم کی نفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد تحریک الطاف حسین اس تحریک کے بانی ہیں اور ان کی نفی کا خواب دیکھنے والے ریاضی کے اصول مائنس مائنس برابر پلس ہوتا ہے سے قطعی ناواقف ہیں ،۔ یہی وجہ ہے کہ ان سازشی عناصر کی مائنس مائنس کی رٹ الطاف بھائی کو پلس کرتی رہی اور پھر 9دسمبر کو کراچی اور حیدراباد کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں باہر نکل کر فیصلہ سنا دیا کہ ان کا رہبر اور رہنما صرف اور صرف الطاف حسین ہیں۔
چیپٹر انچارج سہیل شمس نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کو زبردست شاباش پیش کی کہ سخت موسم اور برفباری کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں آپ نے شرکت کرکے تحریک، قائد تحریک اور شہیدوں سے اپنے بے پناہ پیار اور الفت کو ثابت کر دیا ہے جو انتہائی قابل تحسین ہے۔آخر میں سہیل یوسف زئی نے قائد تحریک کی صحت، تندرستی و درازی عمر، تحریک کے شہیدوں کے درجات کی بلندی سمیت طیارہ کے حادثے میں شہید ہو جانے والے جنید جمشید اور دیگر مسافروں کے درجات کی بلندی کی دعاء کرائی اور اللہ کے حضور التجا کی کہ وہ اپنے پیارے حبیب صلعم کے صدقے پورے پاکستان کے مظلوموں کی داد رسی فرما اور ہمیں اپنے قائد کی رہبری میں جلد از جلد منزل مقصود پر پہنچادے۔
2/21/2025 9:39:09 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us