کل یادگارشہداء پرجاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا قطعی طورپرغیرسیاسی پروگرام ہے ۔ندیم نصرت ،کنوینر ایم کیوایم
کارکنان وہمدرد روایتی طورپر یادگارشہداء پر جاکر پھول چڑھانا چاہتے ہیں اور شہدا کیلئے فاتحہ کرناچاہتے ہیں
ہم حکومت وانتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عوام کوشہیدوں کی یادگارپرجانے اور فاتحہ خوانی کرنے سے نہ روکیں
ایم کیوایم کے باوفا کارکنان اورحق پرست عوام اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں کریں گے ۔ ندیم نصرت
کارکنان اورہمدرد پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثے میں شہیدہونے والے ممتازنعت خواں اورمبلغ جنید جمشید شہیدسمیت حادثے کے دیگرتمام شہیدوں کیلئے بھی ضرورفاتحہ خوانی کریں ۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ کل بروزجمعہ یوم شہدا محض شہیدوں کی یادگارپرجاکر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا قطعی طورپرایک غیرسیاسی پروگرام ہے لہٰذا ہم حکومت ،انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہتے ہیں کہ وہ یوم شہداء کے پرامن انعقادکے سلسلے میں رکاوٹ نہ ڈالیں اور شرکاء کے ساتھ تعاون کریں۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ہرسال 9دسمبرکو ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہدامنایاجاتاہے ، اس موقع پر شہداء کے لواحقین، کارکنان اورہمدردجناح گراؤنڈمیں قائم یادگارشہدا پر انتہائی پرامن طریقے سے جاکرپھول چڑھاتے ہیں، فاتحہ پڑھتے ہیں اور اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کل بروزجمعہ بھی یوم شہدا ہے اوراس موقع پرکارکنان وہمدرد روایتی طورپرپرامن طریقے سے یادگارشہداء پر جاکر پھول چڑھانا چاہتے ہیں اور فاتحہ پڑھ کراپنے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرناچاہتے ہیں لہٰذا ہم حکومت وانتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ یوم شہداء کے موقع پر عوام کوشہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے سے نہ روکیں بلکہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔
ندیم نصرت نے تحریک کے شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی تمام کامیابیاں شہیدوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں، ایم کیوایم کے باوفا کارکنان اورحق پرست عوام اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں کریں گے اور ان شہیدوں نے جس عظیم مقصدکیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے اس کے مقصدکے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے ۔ ندیم نصرت نے کارکنوں اورہمدردوں سے کہاکہ وہ یوم شہداء کے موقع پر تحریک کے شہیدوں کے ساتھ ساتھ کل پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثے میں شہیدہونے والے ملک کے ممتازنعت خواں اورمبلغ جنید جمشید شہیدسمیت حادثے کے دیگرتمام شہیدوں کے لئے بھی ضرورفاتحہ خوانی کریں اورانہیں بھی خراج عقیدت پیش کریں اوران شہیدوں کو بھی اپنی دعاؤں میںیادرکھیں۔
*****