Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
خودساختہ ایم کیوایم پاکستان کہنے والوں کاقائدتحریک الطاف حسین پر لندن میں چلنے والے مقدمات سے بھی خود کولاتعلق کرنا انتہائی شرمناک ہے۔اراکین رابطہ کمیٹی
Posted on: 11/30/2016
خودساختہ ایم کیوایم پاکستان کہنے والوں کاقائدتحریک الطاف حسین پر لندن میں چلنے والے مقدمات سے بھی خود
کولاتعلق کرنا انتہائی شرمناک ہے۔اراکین رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ان کی جانب سے لندن میں وکلاء سے بھی کہاگیاہے کہ اس سلسلے میں جمع کرائی گئی رقم بھی واپس کی جائے
جس قائدکے وسیلے سے سب کچھ حاصل کیاکسی کی ’’ وش لسٹ ‘‘ پر عمل کرتے ہوئے اسی قائد سے نہ صرف لاتعلقی اختیار
کرلی بلکہ آزمائش کے وقت میں تنہا چھوڑدیاہے
یہ عمل نہ صرف انتہائی افسوسناک اورشرمناک ہے بلکہ انتہائی درجے کی احسان فراموشی ہے۔ رابطہ کمیٹی
پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کے افراد کیلئے انتخابات میں حصہ لینا ناممکن سمجھا جاتا ہے، رابطہ کمیٹی
کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کوئی سینیٹ ، قومی اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت حاصل نہیں کرپاتا، رابطہ کمیٹی
قائد تحریک الطاف حسین نے عام کارکنوں کو فری میں بار بار سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی ایوانوں میں نمائندگی دلوائی ، رابطہ کمیٹی
قائدتحریک نے ہرمشکل وقت میں افراد کااپنی اولاد کی طرح خیال رکھااسی قائد کے مشکل وقت میں ان افرادنے اس طرح
آنکھیں پھیرلی ہیں کہ اپنے محسنوں سے آنکھیں پھیرنے والے طوطے بھی شرماگئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ بے وفائی اوراحسان فراموشی کایہ عمل دیکھ کر ایم کیوایم کے سچے اورباوفاکارکنوں ،ماؤں، بہنوں اوربزرگوں کے دل خون کے �آنسو رو رہے ہیں
تمام بااصول اور ظرف وضمیررکھنے والے لوگ بھی احسان فراموشی کرنے والوں پرلعنت بھیج ر ہے ہیں۔رابطہ کمیٹی
تحریک کے باوفااورباضمیر ساتھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ بے وفائی ، احسان فراشی اورطوطوچشمی کے اس شرمناک عمل کو
کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، ڈاکٹرندیم احسان اورمصطفےٰ عزیزآبادی کامشترکہ بیان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، ڈاکٹرندیم احسان اورمصطفےٰ عزیزآبادی نے میڈیامیں آنے والی ان خبروں کوانتہائی شرمناک قرار دیا ہے جن کے مطابق اپنے آپ کو خود ساختہ ایم کیوایم پاکستان کہنے والوں نے قائدتحریک الطاف حسین پر لندن میں چلنے والے مقدمات سے بھی خودکولاتعلق کرلیاہے اوران کی جانب سے لندن میں وکلاء سے بھی کہاگیاہے کہ اس سلسلے میں جمع کرائی گئی رقم بھی واپس کی جائے ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کے افراد کیلئے انتخابات میں حصہ لینا ناممکن سمجھا جاتا ہے لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اس ناممکن کو ممکن کردکھایا اور غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتخب کراکر سینیٹ ، قومی ، صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی ایوانوں میں بھیجا۔ پاکستان کا ہر ذی شعور شہری اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے کہ ملک میں الیکشن کے موقع پر پارٹی ٹکٹوں کا نیلام گھر سجایاجاتا ہے اور پارٹی ٹکٹ کروڑو ں روپوں میں فروخت کیے جاتے ہیں جبکہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کوئی سینیٹ ، قومی اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت حاصل نہیں کرپاتالیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے عام کارکنوں کو فری میں نہ صرف بار بار سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی ایوانوں میں نمائندگی دلوائی بلکہ انہیں وزیراور مشیر بھی بنایابدقسمتی سے آج وہی احسان فراموش محض اپناسرمایہ اورکاروبار بچانے کی خاطر اپنی اوقات پر اتر آئے ہیں ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جس قائد کے نام پران گمنام لوگوں نے نام اورمقام حاصل کیا،جس کی بدولت سینیٹ اورقومی وصوبائی اسمبلی کی رکنیت حاصل کی، جس کے دم سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچے، ہرطرح کی سرکاری مراعات حاصل کیں،جس کے وسیلے سے مال ودولت اورآسائشیں حاصل کیں،اپنے اوراپنے خاندان کے لئے مفادات حاصل کئے آج وہ ضمیرفروش اوراحسان فراموش کسی کی ’’ وش لسٹ ‘‘ پر عمل کرتے ہوئے اپنے محسن سے نہ صرف لاتعلقی اختیارکرچکے ہیں بلکہ انہوں نے اسی محسن جناب الطاف حسین کے خلاف لندن میں چلنے والے مقدمات سے بھی خودکولاتعلق کرلیاہے اورانہیں اس آزمائش کے وقت تنہا چھوڑکراپنے اوراپنے خاندان کے مفادات کیلئے انتہائی پستی میں گرچکے ہیں۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ان افرادکایہ عمل نہ صرف انتہائی افسوسناک اورشرمناک ہے بلکہ انتہائی درجے کی احسان فراموشی بھی ہے جس کی مثال دیکھنے میں نہیں آتی۔ انہوں نے کہاکہ طوطاچشمی کا مظاہرہ کرنے والوں نے یہ بھی بھلادیاکہ یہ وہی قائد ہیں کہ جب ان افرادمیں سے کوئی کبھی گرفتار ہوا یااس پر کوئی بھی مشکل وقت پڑاتوقائد تحریک جناب الطاف حسین نے انکی بھرپورقانونی مدد کی ،رات رات بھر جات کر ان کی اور ان کے اہل خانہ کی خبرگیری کی، ہر طرح سے مددومعاونت کی،اپنی اولاد کی طرح نہ صرف ان کابلکہ ان کے گھروالوں تک کاخیال کیامگر دوسروں کے لئے دن رات فکرمندرہنے والے اسی عظیم قائد جناب الطاف حسین پر جب مشکل وقت آیا تو ان احسان فراموش افرادنے اس طرح آنکھیں پھیرلی ہیں کہ ان کے اس شرمناک عمل پر اپنے محسنوں سے آنکھیں پھیرنے والے طوطے بھی شرماگئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ بے وفائی اوراحسان فراموشی کایہ عمل دیکھ کرنہ صرف ایم کیوایم کے سچے اورباوفاکارکنوں ،ماؤں، بہنوں اوربزرگوں کے دل خون کے �آنسو رو رہے ہیں بلکہ تمام بااصول اور ظرف وضمیررکھنے والے لوگ احسان فراموشی کرنے والوں پرلعنت بھی بھیج ر ہے ہیں۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے باوفااورظرف وضمیررکھنے والے ساتھی ، احسان فراموشوں کی بے وفائی ، احسان فراشی اورطوطوچشمی کے اس شرمناک عمل کوکبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔
*****
2/21/2025 9:09:43 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us