Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
تمام ترریاستی مظالم اورجبروستم کے باوجود پاکستان کوبچاناچاہتاہوں اوراسے مضبوط ومستحکم دیکھناچاہتاہوں ۔الطاف حسین
Posted on: 11/1/2016
تمام ترریاستی مظالم اورجبروستم کے باوجود پاکستان کوبچاناچاہتاہوں اوراسے مضبوط ومستحکم دیکھناچاہتاہوں ۔الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کے سیاسی وجود کوتسلیم کرے،ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن بندکرے
مہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے اورانہیں دیوارسے لگانے کی روش ختم کرکے انہیں انصاف فراہم کیاجائے
سرکاری ایجنسیوں نے کئی بار مجھے پیسے سے خریدنے کی کوشش کی لیکن میں نے اپنے نظریات کاسوداکرنے سے انکارکردیا
مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے پاکستان میں مجھ پر کئی بارقاتلانہ حملے کرائے گئے ،1991ء میں مجھ پر خودکش حملہ کرایاگیا
اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیوایم میں مختلف دھڑے بنانے کی کوشش کی گئی اورآج بھی کی جارہی ہے ، وفادارکارکنان میرے ساتھ ہیں
اپنے حقوق کیلئے جدوجہدکرنے والے مہاجر، سندھی، بلوچ اورپختون رہنماؤں کو طاقت کے ذریعے دبانے کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے
پاکستان کوبچانے اورمضبوط ومستحکم کرنے کیلئے تمام چھوٹی قومیتوں کوان کے حقوق دینے ہوں گے،سب کے ساتھ مساوی سلوک کرناہوگا
مذہبی انتہاپسنداورجہادی عناصر کی سرپرستی کانتیجہ ہے کہ آج طالبان اورالقاعدہ کے بعد داعش بھی پاکستان میں اپنے قدم جمارہی ہے
پاکستان کواس صورتحال سے نکالنے کیلئے مذہبی انتہاپسندی کے بجائے مذہبی رواداری اورر وشن خیالی کوپروان چڑھاناہوگا
کسی بھی شہری کے ساتھ مذہب، فقہ،یامسلک کی بنیادپر حق تلفی یازیادتی کرنااوراس سے زندہ رہنے کاحق چھین لیناسراسرظلم ہے
ملک کوموجودہ نازک صورتحال سے نکالنے کیلئے پاکستان اوراوورسیز میں رہنے والے تمام لبرل اورروشن خیال پاکستانیوں کو آگے آناہوگا
لندن کے دورے پرآئے ہوئے صحافیوں، دانشوروں،قلمکاروں اوربلاگرزکے وفدسے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ملاقات میں گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ تمام ترریاستی مظالم اورجبروستم کے باوجودمیں آج بھی پاکستان کوبچاناچاہتاہوں اوراسے مضبوط ومستحکم دیکھناچاہتاہوں ، اسٹیبلشمنٹ کوبھی چاہیے کہ وہ ایم کیوایم کے سیاسی وجود کوتسلیم کرے،ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن بندکرے اور مہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے اورانہیں دیوارسے لگانے کی روش ختم کرکے انہیں انصاف فراہم کرے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار لندن کے دورے پرآئے ہوئے پاکستان اوربیرون ملک مقیم سینئرصحافیوں، دانشوروں،قلمکاروں،اینکرز اوربلاگرزکے ایک وفدسے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہونے والی ایک تفصیلی ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ملاقات کرنے والوں میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی، ڈیلی ٹائمز کے ایڈیٹر اور سینئرصحافی راشدرحمان، ریڈیوپاکستان کے سابق ایم ڈی اور’’ کیپیٹل ‘‘ٹی وی کے ممتازاینکرمرتضیٰ سولنگی، جیو ٹی وی کے سینئر نمائندے خالد حمید فاروقی، سینئرصحافی اورکالم نگارمحمدتقی، بلاگرعارف جمال، ’’ ٹیگ ‘‘ ٹی وی کے سی ای او طاہر اسلم گورا، حلیمہ سعدیہ، کشمیری سماجی کارکن غزالہ حمید خان اوربلاگر فرحین رضوی شامل تھیں۔ مختلف ٹی وی چینلز،اخبارات، رسائل اورسماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے وابستہ سینئرصحافیوں ، دانشوروں، کالم نگاروں اوربلاگرز نے جناب الطاف حسین سے پاکستان کے مجموعی حالات،جغرافیائی صورتحال،ایم کیوایم کے سیاسی مستقبل اورمختلف امور پر سوالات کئے ۔جناب الطاف حسین نے ان سوالوں کے تفصیلی جوابات دیے اورموجودہ صورتحال پر تفصیل سے اپنامؤقف پیش کیا ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم ہے نے جس نے برسوں سے جائزحقوق سے محروم مہاجروں کے حقوق کیلئے آوازبلند کی تواس کوکچلنے کیلئے اس کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیااورہمارے ہزاروں کارکنوں کوشہیدکردیاگیا، یہ آپریشن آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے حقوق کے حصول اورملک میں مڈل کلاس کی حکمرانی کی جدوجہدسے ہٹانے کیلئے سرکاری ایجنسیوں نے کئی بار مجھے پیسے سے خریدنے کی کوشش کی لیکن میں نے اپنے نظریات اوراصولوں کا سودا کرنے سے انکارکردیا جومیراسب سے بڑاجرم بن گیا، بریگیڈیئر امتیاز احمد آج بھی زندہ ہیں اورقوم کے سامنے اس حقیقت کابرملااعتراف کرچکے ہیں،ان سے ان باتوں کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے پاکستان میں مجھ پر کئی بارقاتلانہ حملے کرائے گئے ، 21دسمبر1991ء کولندن سے وطن واپسی کے موقع پر مجھ پر خودکش حملہ کرایاگیا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس سے محفوظ رکھا ۔اس حملے کے بعدپاکستان میں میری جان کوشدیدخطرہ لاحق تھالہٰذاایم کیوایم کی مرکزی کمیٹی اورذمہ داروں کے پرزوراصرارپر میں پاکستان سے لندن آگیااورجلاوطنی اختیارکی ، میں نے یہاں آکربھی اپنی جدوجہدترک نہیں کی اوررات دن اس جدوجہدمیں مصروف رہا اورآج تک ہوں۔ تحریک کے ہزاروں کارکنوں کی طرح میرے بھائی اور بھتیجے کوبھی گرفتارکرکے سفاکی سے شہید کردیاگیالیکن میں نے اسٹیبلشمنٹ کے آگے سرنہیں جھکایا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس میں مختلف دھڑے بنانے کی کوشش کی گئی اورآج بھی کی جارہی ہے لیکن ایم کیوایم کے سچے اوروفادارکارکنان وعوام تمام ترسازشوں کے باوجود آج بھی میرے ساتھ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترریاستی مظالم اور جبروستم کے باوجود میں آج بھی پاکستان کو بچانا چاہتاہوں اوراسے مضبوط ومستحکم دیکھناچاہتاہوں ، اسٹیبلشمنٹ کوبھی چاہیے کہ وہ ایم کیوایم کے سیاسی وجود کو تسلیم کرے ، ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن بند کرے اورمہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے اورانہیں دیوارسے لگانے کی روش ختم کرکے انہیں انصاف فراہم کرے۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیاکے کسی بھی ملک کی جغرافیائی حدود میں صرف ایک زبان یاایک ہی کلچر سے تعلق رکھنے والے نہیں بستے بلکہ کوئی بھی قوم مختلف لسانی وثقافتی اکائیوں پر مشتمل ہوتی ہے،اگرتمام اکائیوں کومساوی حقوق دیئے جائیں اورسب کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے توان کے درمیان نسلی ، لسانی ،ثقافتی اکائیوں کی انفرادی شناخت کاتصورکمزورہوتاہے اورایک قوم کی اجتماعیت کاتصورمضبوط ہوتاہے اورقومی یکجہتی پروان چڑھتی ہے۔ پاکستان میں مختلف نسلی ولسانی وثقافتی اکائیاں رہتی ہیں لیکن چھوٹی قومیتوں کے ساتھ انصاف اورمساوی سلوک نہ کئے جانے کی وجہ سے پاکستان میں قومی یکجہتی پروان نہیں چڑھ سکی ، آج کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں احساس محرومی دن بدن بڑھ رہاہے ، سندھ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں بھی شدید احساس محرومی پایا جاتا ہے اوروہاں حقوق کی تحریکیں چل رہی ہیں،اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے اوراس کیلئے جدوجہدکرنے والے مہاجر، سندھی، بلوچ اورپختون رہنماؤں کو غدار قرار دیا جارہا ہے اور انہیں طاقت کے ذریعے دبانے کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کواس طرزعمل کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کو بچانے اورمضبوط ومستحکم کرنے کیلئے تمام چھوٹی قومیتوں کوان کے حقوق دینے ہوں گے،سب کے ساتھ مساوی سلوک کرناہوگااور سب کوبرابرکاپاکستانی سمجھنا ہوگا ۔ انہوں نے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ملک میں 20صوبوں کے قیام کی تجویز کودہرایااورموجودہ صوبوں کوزیادہ سے زیادہ اختیارات دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی انتہاپسنداورجہادی عناصر کی سرپرستی اوران کے لئے نرم گوشہ رکھنے کانتیجہ ہے کہ آج طالبان اورالقاعدہ کے بعد داعش بھی پاکستان میں اپنے قدم جمارہی ہے اورملک میں دہشت گردی کابازارگرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کواس صورتحال سے نکالنے کیلئے مذہبی انتہاپسندی کے بجائے مذہبی رواداری اورر وشن خیالی کوپروان چڑھاناہوگا، تمام مذاہب اورمسالک کا احترام کرناہوگا ،کسی بھی شہری کے ساتھ مذہب، فقہ،یامسلک کی بنیادپر حق تلفی یازیادتی کرنااوراس سے زندہ رہنے کاحق چھین لیناسراسرظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چھوٹی قومیتوں کے ساتھ حق تلفیوں کے مسائل کوحل کرنے ،لسانی تعصبات کے خاتمے ، مذہبی انتہاپسندی پرقابوپانے اور ملک کوموجودہ نازک صورتحال سے نکالنے کیلئے پاکستان اوراوورسیز میں رہنے والے تمام لبرل اورروشن خیال پاکستانیوں کو آگے آناہوگا اورملکرجدوجہدکرنی ہوگی ۔
*****
2/22/2025 2:28:24 AM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us