حق پرست شہداء تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی,الطاف حسین
ایم کیوایم کی تمام ترکامیابیاں حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہیں
جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش کر دیں انہیں زمانہ فراموش کر دیتا ہے، الطاف حسین
سانحہ 31اکتوبر1986 سہراب گوٹھ کے شہداء کی 30ویں برسی کے موقع پر بیان
لندن ۔۔31اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ سہراب گوٹھ کے شہداء کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئےمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ سہراب گوٹھ کے شہداء کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق پرست شہداء تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔سانحہ 31اکتوبر1986 سہراب گوٹھ کے شہداء کی 30ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کی تمام ترکامیابیاں حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہیں اور جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش کر دیں انہیں زمانہ فراموش کر دیتا ہے ۔جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ حق پرست شہداء کا لہو ہرگز رائیگا ں نہیں جائے گا تحریک کے مخلص اور وفادار کارکنان اس مشن ومقصد کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے جسکے لئے حق پرست شہداء نے اپنے مقدس لہو کی قربانی دی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حق پرست شہداء کے درجات بلند فرمائیں ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
*****