ایم کیوایم یوکے ویمبلے یونٹ کے انچارج ساجد علی کے بڑے بھائی زاہد علی کے انتقال پر
قائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن۔۔۔ 2 ، اکتوبر2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے ویمبلے یونٹ کے انچارج ساجد علی کے بڑے بھائی زاہد علی کے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ زاہدعلی مرحوم کی مغفرت فرمائے،مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے اوران کی بیوہ ،بچوں اور تمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔