اگر خدانخواستہ یہ خبریں درست ہیں تو قوم کو ان ممالک کی عدم شرکت کی اصل وجوہات سے
دیانتدارانہ جواب کے ذریعہ آگاہ کیاجائے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ غیرملکی ذرائع ابلاغ یہ خبرنشر کررہے ہیں کہ بنگلہ دیش، بھارت، افغانستان اور بھوٹان نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکارکردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کی خبروں سے محب وطن عوام میں بے چینی اور مایوسی پھیل رہی ہے لہٰذا ارباب اختیار واقتدار کا یہ فرض ہے کہ وہ ان خبروں کی وضاحت کریں ۔ اگر خدانخواستہ یہ خبریں درست ہیں تو قوم کو ان ممالک کی عدم شرکت کی اصل وجوہات سے بھی دیانتدارانہ جواب کے ذریعہ آگاہ کیاجائے ۔
*****
Back to Conversion Tool