Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 63 ویں سالگرہ روایتی جوش وجذبے سے منائی گئی
Posted on: 9/18/2016
Founder and Leader MQM Mr. Altaf Hussain 63rd...
From
MQMOfficial
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام مقامی ہال میں اجتماع کا انعقاد
تقریب میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، شعبہ خواتین، شہیدانقلاب کے اہل خانہ اور مختلف یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
تقریب میں لوگوں کی بڑی تعدادمیں شرکت کے باعث پنڈال تنگ پڑگیا
کارکنوں کے ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کی حمایت میں فلک شگاف نعرے ، تنظیمی ترانوں پر کارکنان کا والہانہ رقص
تقریب سے کنوینرندیم نصرت ، آرگنائزر ہاشم اعظم ،رکن محترمہ شبنم طارق اور شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر نے خطاب کیا
مصطفی عزیزآبادی ، قاسم علی رضا اورسہیل زیدی نے خوبصورت کلام پیش کیا
قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا تو پورا پنڈال ’’ ہیپی برتھ ڈے ٹو الطاف بھائی ‘‘ کی صداؤں سے گونج اٹھا
لندن۔۔۔17، ستمبر2016ء
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 63 ویں سالگرہ پاکستان اوردنیاکے مختلف ممالک کی طرح لندن میں بھی روایتی جوش وجذبے سے منائی گئی۔ سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں ہفتہ کی شام لندن کے علاقے ایجوئیر میں واقع سنگم ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی ارکان وکارکنان، شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ ، صاحبزادوں اوربرطانیہ کے مختلف یونٹوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اوران کے اہل خانہ نے بچوں سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعدادمیں شرکت کے باعث پنڈال تنگ پڑگیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے کارکنان کا جوش وخروش قابل دیدتھا، تقریب کے شرکاء ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ اس موقع پر لندن کی فضائیں نعرہ الطاف۔۔۔جئے الطاف ، ہم نہ ہوں ہمارے بعد۔۔۔الطاف الطاف ، نعرہ مہاجر۔۔۔جئے مہاجراور دیگر نعروں سے گونجتی رہیں۔ تقریب میں ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے بجائے گئے جن کی دھنوں پر کارکنان نے رقص کرتے رہے اور اپنی والہانہ خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔ تنظیمی ترانوں پر کارکنان کے رقص ، فلک شگاف نعروں کی گونج اور شرکاء کی زبردست تالیوں کے شور نے خوبصورت سماں باندھ دیا جس کا سلسلہ بہت دیر تک چلتا رہا۔تقریب کی نظامت کے فرائض ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ نے ادا کیے جبکہ کمسن بچی علیشا آصف نے تلاوت کلام پاک پیش کرکے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت ، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم ، آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن محترمہ شبنم طارق اور شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا جبکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی عزیزآبادی ، قاسم علی رضا اور ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج سہیل زیدی نے خوبصورت کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ بعدازاں رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا تو پورا پنڈال ’’ہیپی برتھ ڈے ٹو الطاف بھائی ‘‘ کی صداؤں سے گونج اٹھا۔ سالگرہ کی تقریب کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔
2/21/2025 9:12:09 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us