ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تقریب کا انعقاد
تقریب میں اراکین رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داروں، کارکنوں اور انکے اہل خانہ کی شرکت
تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تمام ذمہ داروں، کارکنوں، خواتین اور بچوں نے ملکر سالگرہ کا گیت گایا
قائد تحریک الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف نے میوزیکل کی بورڈ پر ہیپی برتھ ڈے کا میوزک بجایا
تقریب میں ایم کیوایم کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کی بچوں کے ہمراہ شرکت
تمام حاظرین نے قائد تحریک کو انکی 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی، الطاف حسین نے کارکنوں، خواتین اور بچوں کو دعائیں دیں۔
کارکنوں نے اپنے قائد سے محبت کے اظہار کیلئے نظمیں پڑھیں
لندن ۔۔۔18ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں گزشتہ روزایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تقریب منعقد کی گئی جس میں اراکین رابطہ کمیٹی، پاکستان سے آئے ہوئے ارکان اسمبلی ،ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داروں، کارکنوں اورانکے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ تقریب میں ایم کیوایم کے شہید کنوینر ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران اوران کے بچوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پرسالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تمام ذمہ داروں، کارکنوں،خواتین اوربچوں نے ملکر سالگرہ کاگیت گایا۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف نے میوزیکل کی بورڈپر ہیپی برتھ ڈے کامیوزک بجایا۔ تمام حاظرین نے جناب الطاف حسین کوفرداًفرداً انکی 60ویں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اوران کیلئے نیک جذبات کااظہارکیا۔جناب الطاف حسین نے بھی تمام کارکنوں، خواتین اوربچوں کودعائیں دیں۔ اس موقع پر کارکنوں نے جناب الطاف حسین سے محبت کے اظہارکیلئے نظمیں بھی پڑھیں۔