Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو اور سینیٹر نہال ہاشمی کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی ہدایت پر کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گیا


پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو اور سینیٹر نہال ہاشمی کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی ہدایت پر کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گیا
 Posted on: 8/20/2016
پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو اور سینیٹر نہال ہاشمی کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی ہدایت پر کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گیا 
ماورائے عدالت کوئی قتل ہوتا ہے تو وہ قانون کی حکمرانی کے خلاف ہے ، صدر مسلم لیگ ن سندھ اسماعیل راہو 
ہم بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں تاکہ جو شکایتیں اور ایشوز ہیں وہ وزیراعظم نواز شریف اور حکومت تک پہچائیں ، اسماعیل راہو
میں سمجھتا ہوں کہ بڑی تفصیل کے ساتھ گفتگوہوئی اوریہ معاملہ جلدآگے بڑھے گا،سینیٹرنہال ہاشمی
کراچی ۔۔۔20، اگست2016ء
پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو اور سینیٹر نہال ہاشمی کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی ہدایت پر کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گیا ۔ وفد میں مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم ضیاء ، شاہ محمد شاہ ، شفیع جاموٹ اور دیگر بھی شامل تھے ۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کیں اور ان سے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے یکجہتی کااظہار بھی کیا ۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے بھوک ہڑتالی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تادم بھوک ہڑتال میں اظہاریکجہتی کیلئے حاضر ہوئے ہیں ، پاکستان کے وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی ہدایت پر یہاں پہنچے ہیں تاکہ جو پریشان لوگ ہیں ہیں ، جو شکایتیں ہیں اورجو ایشو ز ہیں وہ معلوم کریں اور معلوم کرکے وزیراعظم اور حکومت تک پہنچائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایشوز اورمعاملات پر بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے ، مسلم لیگ ن اور نواز شریف سیاست ، جمہوریت ،ار اداروں اورپارلیمنٹ پر یقین رکھتے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہتر ادارے ہیں ،پاکستان کے اندر بہت سارے معاملات اور ایشوز ہیں جن پر بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے ، احتجاج ایک جمہوری اور سیاسی حق ہے لیکن جب ادارے موجود ہوں اور بات چیت سے معاملات حل ہوں تو وہ بہترین ذریعہ ہوتا ہے ،مسائل کے حل کیلئے نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ ہم کراچی اور سندھ کا امن بحال کریں گے کراچی آپریشن پر یقین رکھتے ہیں کہ قانون کے بغیر کوئی چیز نہیں ہونی چاہئے ، ماورائے عدالت کوئی قتل ہوتا ہے تو وہ قانون کی حکمرانی کے خلاف ہے ، یہ آپریشن جو ہو رہا ہے اس میں تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہے اور ان کی مدد سے کراچی کا امن بحال ہورہا ہے یہ بھی ایک گڈ گورننس اور قانون کی حکمرانی کا حصہ ہے ، قانون کی حکمرانی کیلئے ہم ہر کسی سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ بعدازاں مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو وفد کے دیگر اراکین نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھ کر ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور عامر خان سے بھی ملاقات کی اور ایم کیوایم کو لاحق مسائل ، خدشات اور شکایتیں تفصیلی طور پر سنیں اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی ۔سینیٹر نہال ہاشمی نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ بڑی تفصیل کے ساتھ گفتگوہوئی اوریہ معاملہ جلدآگے بڑھے گا۔

12/21/2024 7:01:13 PM