اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ،چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم کے کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتالی ‘ کیمپ کاچوتھے دن دورہ
آغا سراج درانی نے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے یکجہتی کا اظہار کیا ، ان کی خیریت دریافت کی اور تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ذمہ داران و کارکنان سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا
ایم کیوایم ہمارا حصہ ہے ، میری کوشش ہوگی کہ ایم کیوایم کے لوگوں کے مسائل جلد از جلد حل ہوں،آغاسراج درانی کا بھوک ہڑتالی شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔20، اگست2016ء