ایم کیوایم کے تحت جناب الطاف حسین کی60ویں سالگرہ یومِ امن کے طورپرمنائی گئی
کراچی ۔۔۔17،ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ ایم کیوایم کے زیراہتمام’’یومِ امن ‘‘کے طورپرپاکستان سمیت دنیابھرمیں پورے جوش وجذبے سے منائی گئی ،اس سلسلے میں جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ایک بہت بڑااجتماع منعقدکیاگیا۔اجتماع میں امن کی مناسبت سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،اراکین پارلیمنٹ،نائن زیروپرتنظیمی خدمات انجام دینے والے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،حق پرست عوام جن میں خواتین ،بزرگ،نوجوان اوربچوں بچیوں نے سفیدلباس زیب تن کرکے شرکت کی جس کے باعث جناح گراؤنڈسفیدرنگ میں تبدیل ہوگیاجواس بات کی بھی علامت تھاکہ جناب الطا ف حسین کاپیغام امن ومحبت کاپیغام ہے اورایم کیوایم اس پیغام کوملک بھرمیں پھیلانے کیلئے کوشاں ہے۔