تاریخ گواہ ہے کہ جبر و تشدد سے کبھی بھی حق کی آواز کو نہیں دبایا جاسکا ہے، کشور زہرا
موجودہ حالات میں تمام تر ریاستی جبر کے باوجود آپ لوگوں کا ثابت قدم رہنا قابل ستائش ہے، کشور زہرا
ایم کیوا یم واحد جماعت ہے جس نے ملک کے 98 فیصد غریب و مظلوم عوام کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز کیا، کشور زہرا
ایم کیو ایم کو ریاستی آپریشن کے ذریعے کچلنے کی ناکام کوششیں کی جاتی رہی لیکن ہر بار ایم کیو ایم سرخرو ہوئی ہے، کشور زہرا
کراچی ۔۔۔ 16، اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی حق پرست رکن قومی اسمبلی و انچارج ایم کیو ایم شعبہ خواتین کشور زہرا نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران کے ہمراہ ایم کیو ایم کے اسیر، لاپتہ اور شہید کارکنان کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جبر و تشدد سے کبھی بھی حق کی آواز کو نہیں دبایا جاسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام تر ریاستی جبر کے باوجود آپ لوگوں کا ثابت قدم رہنا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے ملک کے 98 فیصد غریب و مظلوم عوام کے حق میں اور ملک میں رائج فرسودہ جاگیرادارانہ ، وڈریرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد کی پاداش میں ایم کیو ایم کے خلاف متعدد بار ریاستی آپریشن کے ذریعے کچلنے کی ناکام کوششیں کی جاتی رہی لیکن ہر بار ایم کیو ایم سرخرو ہوئی ہے۔