ایم کیو ایم میرپورخاص زون کی یوسی 2-D کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ایوب کی طویل علالت کے بعد انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
مرحوم کے سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی اور اللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔ 10، اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم میرپورخاص زون کی یوسی 2-D کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ایوب کی طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔