Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 43کے دفتر کا رینجرز کی بھاری نفری کی جانب سے گھیراؤ کرنے، تالا توڑ کر اندر داخل ہونے اور ریکارڈ اپنے ہمراہ لے جانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 43کے دفتر کا رینجرز کی بھاری نفری کی جانب سے گھیراؤ کرنے، تالا توڑ کر اندر داخل ہونے اور ریکارڈ اپنے ہمراہ لے جانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/9/2016 1
ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 43کے دفتر کا رینجرز کی بھاری نفری کی جانب سے گھیراؤ کرنے، تالا توڑ کر اندر داخل ہونے اور ریکارڈ اپنے ہمراہ لے جانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
ایم کیوایم کے بند یوسی آفس پر رینجرز کی غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کی گئی ہے،ر ابطہ کمیٹی 
شہر میں جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی موجودگی اور ان کے دفاتر رینجرز کو دکھائی نہیں دیتے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
یوسی پر چھاپے کا واحد مقصد کراچی آپریشن کی تکمیل نہیں بلکہ ایم کیوایم کو کچلنا ہے ، رابطہ کمیٹی 
وزیراعظم ، آرمی چیف اور وزیراعلیٰ سندھ یوسی آفس پر رینجرز کے غیر قانونی چھاپے کا نوٹس لیں ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 09، اگست2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن کے سی ون ایریا میں واقع یوسی 43کے دفتر کا رینجرز کی جانب سے غیر قانونی چھاپے ، دفتر کا تالا توڑ کر داخل ہونے اور یوسی آفس میں موجود ریکارڈ اپنے ہمراہ لے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز کی چار گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں پر مشتمل بھاری نفری نے آج دوپہر 12 بجے ایم کیوا یم یوسی 43 کے آفس کا بلاجواز و غیر قانونی طور پر تالہ توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود ریکارڈ اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ رینجرز اہلکاروں نے یوسی آفس کے اطراف کے گھروں کی بھی تلاشی لی جس کے باعث مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر رینجرز اب تک نہ صرف ایم کیوایم کے سینکڑوں وفاتر پر چھاپے مار چکی ہے اور ہزاروں کارکنان کو گرفتار کرچکی ہے لیکن شہر میں جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی موجودگی اور ان کے دفاتر رینجرز کو دکھائی نہیں دیتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بند یوسی آفس پر رینجرز کی غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کی گئی ہے اور ایم کیوایم کے یوسی آفس پر چھاپے کا واحد مقصد کراچی آپریشن کی تکمیل نہیں بلکہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگانا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے یوسی آفس پر چھاپہ اور خوف و ہراس پھیلانے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے اور کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے سیاسی ، جمہوری اور انسانی حقوق بری طرح سے پامال کئے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 43کے بلاجواز اور غیرقانونی گھیراؤ، تالا توڑ کر دفتر میں داخل ہونے اور یوسی آفس کا ریکارڈ ہمراہ لے جانے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور رینجرز کو سیاسی بنیادوں پر ایم کیوایم کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رکھاجائے ۔ 

1/10/2025 11:57:44 AM