وقاص شاہ کے قتل میں آصف علی کو موت کی سزا سنانا انصاف کاکھلا قتل ہے ، رابطہ کمیٹی
آفتاب احمد کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو آج تک قانون کے کٹہرے میں نہیں لایاگیا، رابطہ کمیٹی
ماورائے عدالت قتل کیے گئے کارکنان کے سوگوارلواحقین کو انصاف فراہم نہیں کیاگیا، رابطہ کمیٹی
آصف علی کو موت کی سزا سناکر واضح کردیا ہے کہ عدالتوں سے بھی مہاجروں کو کسی بھی قسم کا انصاف نہیں ملے گا، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیمیں، انسداددہشت گردی کے ظالمانہ اورغیرمنصفانہ فیصلے کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو گرفتارکرکے آئین اور قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔8، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن وقاص علی شاہ کے قتل میں ایم کیوایم کے کارکن آصف علی خان کو موت کی سزا سنانے کو انصاف کا کھلا قتل قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وقاص علی کے قتل میں آصف علی خان کو موت کی سزا سنانا آئین اورقانون کی منافی اورایم کیوایم کا امیج خراب کرنے کے سازشی منصوبے کا حصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 11 مارچ 2014ء کوایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں رینجرز کے غیرقانونی چھاپے کے دوران ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال رکن اورشعلہ بیاں مقرر سید وقاص علی شاہ کو رینجرز اہلکارنے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور اس واقعہ کی وڈیوکلپ بھی موجود ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے وقاص علی شاہ کے اصل قاتل کو گرفتارکرنے کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکن آصف علی خان کو گرفتارکرلیا اورآج انسداددہشت گردی کی عدالت نے انہیں اس ناکردہ جرم کی پاداش میں موت کی سزا سنادی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز کی حراست میں ایم کیوایم کے سینئرکارکن آفتاب احمد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاگیا لیکن تمام تر ثبوت وشواہد کے باوجود اس سفاکانہ فعل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو آج تک قانون کے کٹہرے میں نہیں لایاگیا اسی طرح سرکاری حراست میں61 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے لیکن کسی ایک بھی شہید کارکن کے سوگوارلواحقین کو انصاف فراہم نہیں کیاگیا اور نہ ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دار پولیس اوررینجرز اہلکاروں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی گئی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وقاص علی کے قتل میں ایم کیوایم کے کارکن آصف علی کوموت کی سزا سنانا ظلم وستم کی انتہاء اور انصاف کا کھلا قتل ہے ، یہ عمل کرکے واضح کردیا گیا ہے کہ عدالتوں سے بھی مہاجروں کو کسی بھی قسم کا انصاف نہیں ملے گا۔
رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انسداددہشت گردی کے ظالمانہ اورغیرمنصفانہ فیصلے کا نوٹس لیں اور اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکن کے قتل میں ایم کیوایم کے ہی کارکن کو ملوث کرنے اور موت کی سزا سنانے کا فوری نوٹس لیاجائے اور وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو گرفتارکرکے آئین اور قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے
English
۔