ایم کیوایم کے اسیر کارکن وحید شیخ شہید کو شاہ فیصل کالونی عظیم پورا کے قبرستان میں آج آہوں اورسسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیاگیا
شہید کا سوئم منگل کو شاہ فیصل کالونی نمبر 5میں واقع اللہ والی مسجد میں ہوگا
وحید شیخ کا قتل کھلا ماورائے عدالت قتل اور ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کا تسلسل ہے، عارف خان ایڈوکیٹ کی میڈیا بریفنگ
کراچی ۔۔۔8، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل ٹاؤن کے اسیر کارکن وحید شیخ شہید کو شاہ فیصل کالونی عظیم پورا کے قبرستان میں آج آہوں اورسسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیاگیا ۔ شہید کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں واقع اللہ والی مسجد میں ادا کی گئی ۔ نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ ، سید اشرف نور ، رکن الدین ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی شیراز وحید ، نشاط محمد ضیاء ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ، شاہ فیصل ٹاؤن کے ذمہ داران ، وکارکنان اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثناء وحید شیخ شہید کا سوئم مورخہ9اگست بروز منگل کوشاہ فیصل کالونی نمبر 5میں واقع اللہ والی مسجد میں ہوگا جس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی ۔