کوئٹہ میں ہونیوالا واقعہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر پوراملک سوگوارہے۔ الطاف حسین
المناک واقعہ میں وکلاء اورصحافیوں سمیت پچاس سے زائد بے گناہ افر ادکی شہادت افسوسناک ہے۔ الطاف حسین
یہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے جس پر صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری قوم سوگوارہے۔الطاف حسین
آج کادھماکہ نیشنل ایکشن پلان اورسیکوریٹی اداروں کی ناکامی ہے۔الطاف حسین
دہشت گردی کی وارداتیں ختم ہونے کے بجائے روزبروزہورہی ہیں جن میں معصوم شہری جاں بحق ہورہے ہیں۔ الطاف حسین
کوئٹہ کے واقعہ پر سپریم کورٹ باراورپاکستان بارکونسل کی جانب سے ایک ہفتہ کے سوگ کی مکمل حمایت کرتاہوں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 8 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہولناک بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس المناک واقعہ میں وکلاء اورصحافیوں سمیت پچاس سے زائد بے گناہ افر ادکی شہادت پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کوئٹہ میں پہلے بلوچستان بارکے صدربلال کانسی کی ٹارگٹ کلنگ اورپھراس کے بعددہشت گردوں کی جانب سے اسپتال میں بہت بڑادھماکہ کرکے جس طرح وکلاء ، صحافیوں اوردیگرمعصوم شہریوں کونشانہ بنایاگیاوہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ہونیوالایہ واقعہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر پوراملک سوگوارہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کادھماکہ نیشنل ایکشن پلان اورسیکوریٹی اداروں کی ناکامی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کی وارداتیں ختم ہونے کے بجائے روزبروزہورہی ہیں جن میں معصوم شہری جاں بحق ہورہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج دہشت گردی کاواقعہ بھی بہت بڑا واقعہ ہے جس میں درجنوں افراد لقمہ ء اجل بن گئے ہیں۔یہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے جس پر صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری قوم سوگوارہے۔اس پر میرا دل خون کے آنسو رورہاہے۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں شہیدہونے والے وکلاء سمیت تمام افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورزخمیوں کوزندگی عطاکرے اورصحتیاب کرے۔جناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے واقعہ پر سپریم کورٹ بارکی جانب سے ایک ہفتہ کے سوگ کی بھی مکمل حمایت کی ہے۔