Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں اور قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر قدغن کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے کل بروز جمعرات سے کراچی پریس کلب پر دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی

 Posted on: 8/3/2016 1

علامتی بھوک ہڑتال کل دوپہر ایک بجے شروع ہوگی اور شام سات بجے تک جاری رہے گی۔ بھوک ہڑتال کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہے گا
بھوک ہڑتال میں ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ، شعبوں کے ذمہ داران اور شہداء، اسیر اور لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ شرکت کریں گے
وکلاء، انسانی حقوق کی تنظیمیں اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اظہار یکجہتی کرکے اس مسئلے پر آواز بلند کریں۔ رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 3 اگست 2016ء
ایم کیوایم کے دفاترپرمسلسل غیرقانونی چھاپوں ،کارکنوں کی گرفتاریوں ،جبری گمشدگیوں،ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندیوں اور قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیاکوریج پرغیرآئینی قدغن کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے کل سے کراچی پریس کلب پر دوروزہ علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔بھوک ہڑتال میں ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ، مختلف شعبوں کے ذمہ داران اورشہداء ، اسیر اور لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔ یہ علامتی بھوک ہڑتال جمعرات کو دوپہرایک بجے شروع ہوگی اورشام سات بجے تک جاری رہے گی۔ بھوک ہڑتال کاسلسلہ جمعہ کوبھی جاری رہے گا۔ ایم کیوایم کی جانب سے وکلاء، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھوک ہڑتال کے موقع پر اظہاریکجہتی کرکے اس مسئلے پر آواز بلند کریں۔
Read in English

1/10/2025 12:00:57 PM