Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈ ری کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی اسپتال جاکرعیادت کی


رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈ ری کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی اسپتال جاکرعیادت کی
 Posted on: 8/3/2016 1
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈ ری کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی اسپتال جاکرعیادت کی 
ڈاکٹر فاروق ستار نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے حنیف محمد کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی 
ملک کا نام روشن کرنے اور ملک کو دنیا میں پہچان دلانے والے پاکستانیوں کی قدر کی جائے اور انہیں وہ مقام دیاجائے 
جو ان کا حق ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
کراچی ۔۔۔3، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے آج مقامی اسپتال جاکر پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈری کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی عیادت کی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حنیف محمد کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے سے حنیف محمد کے علاج و معالجہ کے متعلق تفصیلات معلوم کیں اور زور دیا کہ حنیف محمد کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاورق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لٹل ماسٹر حنیف محمد پاکستان کا سرمایہ ہیں اور انہوں نے کرکٹ میں ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حنیف محمد کے علاج و معالجہ پر پہلے حکومتی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث ان کی طبیعت روز بروز بگڑتی رہی ۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے والے اور ملک کو دنیا میں پہچان دلانے والے پاکستانیوں کی قدر کی جائے اور انہیں وہ مقام دیاجائے جو ان کا حق ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کو ان کے برے وقت میں یاد رکھے اور ان کی ہرممکن مدد و معاونت کرے ۔ 

1/10/2025 1:23:29 PM