ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا سی این جی سیلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے کارکن شانی اور ان کے اہل خانہ کے شدید زخمی ہونے پر اظہار تشویش
کراچی ۔۔۔ 31، جولائی 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عبداللہ گوارنمنٹ گرلز کالج کے پاس واقع سی این جی اسٹیشن پر سی این جی بھروانے کے دوران سلینڈر پھٹنے سے ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے کارکن شانی اور ان کے اہل خانہ کے شدید زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے شانی اور ان کے اہل خانہ کی جلد صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی۔