حق پرست عوام ، لٹل ماسٹر حنیف خان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں، الطاف حسین
دنیائے کرکٹ میں پاکستان کیلئے حنیف محمد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔31، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بین الاقوامی شہرت یافتہ مایہ ناز کرکٹراورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی حنیف محمد کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور انکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حنیف محمد نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیاہے اور دنیائے کرکٹ میں پاکستان کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے حق پرست ماؤں، بہنوں ، بزرگوں اورکارکنوں سے اپیل کی کہ وہ لٹل ماسٹر حنیف محمد کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں ۔