ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں کانفرنس کا انعقاد
اراکین رابطہ کمیٹی، انچارج و اراکین میڈیکل ایڈ کمیٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
کانفرنس میں طبی ماہرین نے ہیپاٹائٹس کے مرض، اثرات اور اس سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی
کراچی ۔۔۔ 29، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے طبی شعبہ میڈیکل ایڈ کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادر خانزادہ، ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کے انچارج ڈاکٹر حافظ ذاکر و اراکین میڈیکل ایڈ کمیٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام حکومت سندھ کی انچارج ڈاکٹر شازیہ، محترمہ ڈاکٹر کوثر (گائناکولوجسٹ)، ڈاکٹر مسعود احمد (کنسلٹنٹ فزیشن)، ڈاکٹر جمیل اختر (ماہر شعبہ اطفال) اور دیگر نے ہیپاٹائٹس کے مرض، اثرات اور اس سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعدازاں رکن رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ اور انچارج ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی ڈاکٹر حافظ ذاکر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی شعبہ صحت میں کی جانے والی خدمات اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد نے شرکاء کو آگاہ کیا۔
تصاویر