انڈونیشیا میں قید پاکستانی ذوالفقارشاہ کی سزاپر عمل درآمد رکوانے میں بھرپور کوششیں کرنے پرایم کیوایمکے سینیٹرزمیاں عتیق اورمحترمہ نگہت مرزاحناکوکنوینر ندیم نصرت کازبردست خراج تحسین
سینیٹرمیاں عتیق نے ذوالفقارشاہ کی فیملی سے رابطہ کیا ۔ سینیٹرمیاں عتیق اورمحترمہ نگہت مرزاحنا نے اسمعاملے کوسینیٹ میں اٹھایا اوربھرپوراندازمیں ارباب اختیارتک پہنچایا
ذوالفقارشاہ کے مظلوم خاندان کی دادرسی کرنے پر سینیٹرمیاں عتیق اورمحترمہ نگہت مرزاحنا کی کاوشوں کوسراہتے ہیں۔ ندیم نصرت
ذوالفقارشاہ کے خاندان اورتمام احباب کوبھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 29 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے انڈونیشیا میں قید پاکستانی ذوالفقارشاہ کی سزاپر عمل درآمد رکوانے میں بھرپور کوششیں کرنے پرایم کیوایم کے سینیٹرزمیاں عتیق اورمحترمہ نگہت مرزاحناکوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے سلسلے میں سینیٹرمیاں عتیق نے پریشانی کاشکار ذوالفقارشاہ کی فیملی سے رابطہ کرکے انہیں یقین دلایاکہ وہ اس مسئلے کوحکمرانوں تک پہنچائیں گے ۔ سینیٹرمیاں عتیق اورمحترمہ نگہت مرزاحنا نے اس معاملے کوسینیٹ میں اٹھایا، حکمرانوں کوجگایااوراس مسئلے کوبھرپوراندازمیں ارباب اختیارتک پہنچایاجس کی بدولت یہ مسئلہ آگے بڑھا اورحکومت نے انڈونیشیا میں کوششیں کیں اوربالآخر ذوالفقارشاہ کی سزائے موت پر عمل درآمد رکا۔ ندیم نصرت نے ذوالفقارشاہ کے مظلوم خاندان کی دادرسی کرنے پر سینیٹر میاں عتیق اورمحترمہ نگہت مرزاحنا کی کاوشوں کوسراہا۔ انہوں نے اس موقع پر ذوالفقارشاہ کے خاندان اورتمام احباب کوبھی مبارکباد پیش کی۔
Read in English