محمد فاروق قریشی مرحوم سینکڑوں آہوں سسکوں کے درمیان حید آباد کے مقامی قبرستان میں سپردخاک
نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود و دیگر ذمہ داران کی شرکت
حیدر آباد ۔۔۔28جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کی ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمد فاروق قریشی مرحوم کو سینکڑوں آہوں سسکوں کے درمیان حید آباد کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا اور مرحوم کی نمازجنازہ حیدر آباد کے مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی غلام علی شاہانی، الطاف زیدی، اصغرکا مریڈ،ظفر راجپوت ،زونل انچارج سراج راجپوت، اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی رشید خلیجی، صابر قائم خانی ،سمیت ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔