Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انشاء اللہ ملک بھرمیں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی ضرور قائم ہوگی ، الطاف حسین


انشاء اللہ ملک بھرمیں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی ضرور قائم ہوگی ، الطاف حسین
 Posted on: 7/26/2016
انشاء اللہ ملک بھرمیں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی ضرور قائم ہوگی ، الطاف حسین 
ملک بھرکے غریب ومظلوم عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، الطاف حسین
حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ،الطاف حسین
نظریہ کی بقاء کیلئے حق پرست شہداء اور اسیرساتھیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، الطا ف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے 19یوم تاسیس پر ایک ایک کارکن اور حق پرست عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، الطاف حسین 
متحدہ قومی موومنٹ کے 19یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا خصوصی بیان 
لندن۔۔۔26، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ تمام تر مصائب ومشکلات اور ریاستی مظالم کے باوجود ایم کیوایم ، ملک بھرکے غریب ومظلوم عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی اور انشاء اللہ ملک بھرمیں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی ضرور قائم ہوگی ۔متحدہ قومی موومنٹ کے 19ویںیوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوسی بیان میں جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور ملک بھر کے حق پرست عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14، اگست1992ء کو مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیاگیا اورملک بھرکے مظلوم عوام کے حقوق کی آواز بلند کی گئی توایم کیوایم کی پرواز کو روکنے کیلئے 19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا گیا، ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں پر بدترین مظالم ڈھائے گئے اورمہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کئے گئے لیکن تمام تر ریاستی مظالم کے باوجود 26جولائی 1997ء کو مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کردیا گیا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ، ایم کیوایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے ، رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو گرفتارکرکے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں ، گرفتارکارکنان کو جبری گمشدہ کیاجارہا ہے، ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے اور جبروتشدد کے ہتھکنڈے استعمال کرکے کارکنان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام تر ریاستی مظالم اور مصائب ومشکلات کے باوجود ایم کیوایم ، ملک بھرکے غریب ومظلوم عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی اورہمیں کامل یقین ہے کہ انشاء اللہ وہ دن جلد آئے گا جب ملک بھرسے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا اور ملک پر غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی ضرور قائم ہوگی۔جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرستی کی نظریہ کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور پرعزم اسیرساتھیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں، ملک بھرکے تمام ذمہ داروں ، کارکنوں اور حق پرست عوام کو مخالفین کے منفی پروپیگنڈوں ، غیرقانونی چھاپوں گرفتاریوں اور ظلم وستم کے باوجود حق پرستی کے پرچم تلے متحد رہنے پر زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Read in English 

1/10/2025 12:17:30 PM