امجدصابری قتل کیس میں قوم سے سچ بولنے اورحقائق بیان کرنے پر کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
مشتاق مہرنے امجدصابری قتل کیس میں بعض عناصر کے تشکیل کردہ ڈرامے کاجس طرح پردہ چاک کیاہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی
کاش پورے ملک میں پولیس اسی طرح ایمانداری سے کام کرے تواصل مجرم قانون کے کٹہرے میں آئیں ۔مصطفےٰ عزیزآبادی
لندن ۔۔۔ 24 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے امجدصابری قتل کیس میں قوم سے سچ بولنے اورحقائق بیان کرنے پر کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ مشتاق مہرنے امجدصابری قتل کیس میں ایک بے گناہ فردکو پھنسانے کیلئے بعض عناصر کی جانب سے تشکیل کردہ ڈرامے کاجس طرح پردہ چاک کیاہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ کاش پورے ملک میں پولیس اسی طرح ایمانداری سے کام کرے تواصل مجرم قانون کے کٹہرے میں آئیں اور پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے وہ عناصرجو اپنے مفادات کی خاطر اصل مجرموں کو بچانے کیلئے بے قصور لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں وہ ناکام رہیں۔