پاک سرزمین پارٹی کے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پی ایس پی چھو ڑ کر دوبارہ ایم کیوایم میں شامل ہونے والےایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن فیصل سعید شہید کو کورنگی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندوں ، ذمہ داران وکارکنان اور شہید کے عزیز واقارب کی شرکت ،فیصل سعید شہید کا سوئم 25جولائی پیر کو بعد نماز ظہر اکیاون سی میں واقع رہائشگاہ پر ہوگا
کراچی ۔۔۔ 24، جولائی 2016ء
پاک سرزمین پارٹی کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پی ایس ایس چھوڑ کر ایم کیوایم میں دوبارہ شامل ہونے والے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن فیصل سعید شہید کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان کورنگی-51 سی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ کورنگی اکیاون سی میں واقع فیضان مسجد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین رکن الدین تاج ، سید محمد اشرف نور ، اکرم راجپوت ، شاہد علی ، فیض محمد ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندوں ، لانڈھی اور کورنگی ٹاؤن کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
دریں اثناء فیصل سعید شہید کا سوئم کل 25جولائی 2016ء بروز پیر بعد نماز ظہر کورنگی اکیاون سی میں واقع شہید کی رہائشگاہ پر ہوگا جس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔