آل پاکستان سنی تحریک کے وفد کی چیئرمین مطلوب اعوان قادری کی سربراہی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ملاقات
وفد میں چیئرمین مطلوب اعوان قادری، مولانا انیس قادری، رکن اے پی ایس ٹی رابطہ کمیٹی مولانا آصف مصطفےٰ قادری و دیگر شامل
وفد کی ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتال کی مذمت اور وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی گرفتاری پر اظہار تشویش
وفد کے شرکاء کی جانب سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما شعیب احمد بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت اور بلند درجات کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔ 23، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان سے آل پاکستان سنی تحریک کے وفد کی چیئرمین مطلوب اعوان قادری کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ آل پاکستان سنی تحریک کے وفد میں چیئرمین مطلوب اعوان قادری، مولانا انیس قادری، رکن اے پی ایس ٹی رابطہ کمیٹی مولانا آصف مصطفےٰ قادری و دیگر شامل تھیں۔ ملاقات میں چیئرمین آل پاکستان سنی تحریک مطلوب اعوان قادری نے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وفد کے شرکاء نے ایم کیوا یم کے نامزد حق پرست میئر وسیم اختر اور حق پرست رکن اسمبلی رؤف صدیقی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما شعیب احمد بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔