ایم کیوایم کے خلاف آپریشن اور مہاجروں پرمظالم کے خلاف آج وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا ۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے
احتجاجی مظاہرہ امریکہ کے ایسٹرن ٹائم کے مطابق دوپہر12بجے اورپاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا
احتجاجی مظاہرے میں امریکہ کی دیگرریاستوں اورشہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان بھی شرکت کریں گے
احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعدادمیں کارکنان ،خواتین ، بزرگ اوربچے واشنگٹن پہنچ گئے
واشنگٹن ڈی سی۔۔۔22 جولائی2016ء
کراچی میں جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کی جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر و بیانات پر غیر آئینی پابندی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آج امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے سے ایم کیوایم کے دیگررہنماؤں کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین بھی لندن سے بذریعہ ٹیلیفون خطاب کریں گے۔احتجاجی مظاہرہ امریکہ کے ایسٹرن ٹائم کے مطابق دوپہر12بجے اورپاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے میں واشنگٹن کے علاوہ امریکہ کی دیگرریاستوں اورشہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان بھی شرکت کریں گے۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم کے قائدکے خطاب سے کارکنان میں زبرست جوش وخروش پایاجاتاہے۔احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے امریکہ کی مختلف ریاستوں اورشہروں سے بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنان ،خواتین ، بزرگ اوربچے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں ایم کیوایم امریکہ کاتین روزہ سالانہ کنونشن جاری ہے اورآج کنونشن کادوسرا روز ہے ۔