اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ایم کیوایم کے دو کارکنوں اور دو ہمدردوں کے بہیمانہ قتل کا واقعہ دہشت گردی اور بربریت کی بدترین مثال ہے۔ الطاف حسین
شہر میں قیام امن کیلئے ٹارگٹڈ ایکشن بھی کیا جارہا ہے لیکن دوسری جانب شہر میں قتل اور دہشت گردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں
دہشت گردوں نے جس دیدہ دلیری کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کو دن دہاڑے فائرنگ کرکے شہید کیا ہے اس نے شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے بارے میں سوال کھڑا کردیا ہے
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بجائے کھلی دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے
ایم کیوایم کے کارکنوں پرویز عالم شہید، محمد ریاض شہید اور ہمدردوں عبد الجبار شہید اور ندیم شہید کے لواحقین سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔ 17 ستمبر2013ء