متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کا سید شعیب احمد بخاری ایڈوکیٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر ، سابق صوبائی وزیر اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید شعیب احمد بخاری ایڈوکیٹ کی تحریک کیلئے خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ، الطاف حسین
1998ء میں نائن زیرو پر چھاپے کے وقت گرفتاری کے بعد سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے ،جناب الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 13، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر ، سابق صوبائی وزیر اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید شعیب احمد بخاری ایڈوکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اورکارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سید شعیب احمد بخاری ایم کیو ایم کے سینئر ترین کارکن تھے ، وہ تحریک کے لئے ان کی خدمات رہتی دنیا تک یادرکھا جائے گا ، سید بخاری ایڈوکیٹ (مرحوم) نے انتہائی کڑے وقت اور مشکل حالات میں تحریک سے کبھی وہ تحریک سے دور نہیں رہے ۔،انتہائی تنگ دستی میں زندگی گزاری، ہمیشہ تحریکی فرائض کی ادائیگی کیلئے ثابت قدمی کے ساتھ اگلی صفحوں میں کھڑے رہے ۔ شعیب بخاری ایڈوکیٹ1998 ء نائن زیرو چھاپے کے وقت گرفتار ہوئے ، پولیس کے بے پناہ تشدد کے بعد بھی تحریک کے مخلص کارکن کی طرح ثابت قدم رہے ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سید شعیب بخاری ایڈوکیٹ (مرحوم )کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)