قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کا حق پر ست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کی ہمشیر ہ کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہا ر
کراچی ۔۔۔15، جولائی 2016ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے حق پر ست رکن قومی اسمبلی کشورزہر ہ کی ہمشیر ہ محترمہ عابد ہ کر امت کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہو ں نے مر حو مہ کے تمام سوگو ار لو احقین سے دلی تعزیت وہمد ردی کا اظہا ر کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی مر حو مہ کو کر وٹ کر وٹ جنت الفر دوس میں اعلی مقام عطا ء کر ئے اور سوگو اران کو یہ صدمہ بر داشت کر نے کا حو صلہ عطا ء فر ما ئے (آمین )