متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ’’تین روزہ ‘‘معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اورشمع فروزاں کی تقریباب منعقد کی جائیں گی
عبد الستار ایدھی کو خرج عقیدت پیش کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعدا میں شرکت کریں۔، رابطہ کمیٹی کی حق پرست عوام سے اپیل
16جولائی 2016شام سات بجے ان مقامات پر ڈیفنس میں’’دو تلوار‘‘نارتھ ناظم آبادمیں،’’ 5اسٹارچورنگی‘‘ گلشن اقبال’’ڈسکو بیکری‘‘ کورنگی علاقے ’’ نمبر 5‘‘میں اور اورنگی ٹاؤن میں ’’ نمبر5‘‘عبد الستار ایدھی کی یاد میں کینڈل لائٹ کی تقریبا ت منعقد جائے گی
کراچی۔۔۔15جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اورشمع فروزاں کی’’تین روزہ ‘‘ تقریباب `16جولائی 2016تا 18جولائی2016ء تک منعقدکی جائیں گی۔اس سلسلے میں بروزہفتہ 16جولائی2016شام سات بجے ان مقامات پرڈیفنس میں’’دو تلوار‘‘نارتھ ناظم آبادمیں،’’5اسٹار چورنگی‘‘گلشن اقبال’’ڈسکو بیکری‘‘ کورنگی علاقے ’’ نمبر 5‘‘میں اور اورنگی ٹاؤن میں ’’ نمبر5‘‘عبد الستار ایدھی کی یاد میں کینڈل لائٹ کی تقربیات منعقد جائے گی۔ان تقربیات میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی راکین ، ، حق پرست اراکین اسمبلی و سینٹ، بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کریں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے وہ عبد الستار ایدھی کو خرج عقیدت پیش کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعدا میں شرکت کریں۔