ایم کیوا یم کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمع فروزاں کی تقریب کا انعقاد
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ، ڈپٹی کنونیرز، اراکین رابطہ کمیٹی، عبدالستار ایدھی کے پوتے عبدالستار ایدھی جونئیر، حق پرست اراکین اسمبلی و سینٹ، بلدیاتی نمائندوں، ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔ 14، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمع فروزاں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، ڈپٹی کنونیرکہف الورٰی، سید شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی، عبدالستار ایدھی کے پوتے عبدالستار ایدھی جونئیر، حق پرست اراکین اسمبلی و سینٹ، بلدیاتی نمائندوں اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سمیت عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر پنڈال کے چاروں اطراف شمعیں روشن کرنے کیلئے ٹیبلز لگائی گئی تھیں جن پر موم بتیاں اور پھولوں کی پتیاں انتہائی دیدہ زیب انداز میں رکھی گئی تھیں۔ پنڈال میں عبدالستار ایدھی کی تصویر پر مبنی انتہائی خوبصورت مین اسکرین لگائی گئی تھی جس پر ’’شمع فروزاں ۔۔۔ عبدالستار ایدھی کی یاد میں‘‘ میں جلی حروفوں میں تحریر تھا۔